”حمید نظامی نے قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کرنےوالوں کو للکارا“

لاہور (خبرنگار خصوصی) تحریکِ پاکستان کے رہنما اور روزنامہ نوائے وقت کے بانی حمید نظامی کی 48ویں برسی کے سلسلے میں 7 مارچ کو حمید نظامی میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہونےوالی تقریب کے موقع پر تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے الگ الگ پیغامات میں جناب حمید نظامی کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب مجید نظامی کا صحیح جانشین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی رحلت کے بعد جب نظریاتی انحراف شروع ہوا تو جناب حمید نظامی نے ان مفادپرست اور غیرنظریاتی شخصیات کو للکارا جو قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کر رہے تھے۔ وہ بہت حساس انسان تھے۔ ان پر ذہنی دباﺅ اس قدر زیادہ تھا کہ 1962ءمیں اسی سے ان کا انتقال ہوا۔ اپنی وفات سے پہلے انہوں نے چھوٹے بھائی مجید نظامی کو لندن سے پاکستان واپس بلایا جو وہاں نوائے وقت کےلئے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے نوائے وقت ان کے حوالے کر دیا۔ انہیں اطمینان تھا کہ مجید نظامی ان کا مشن جاری رکھیں گے۔ پیغامات میں کہا گیا ہے کہ مجید نظامی نے جو خود بھی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے سپاہی رہے‘ اس مشن کو جاری رکھا ہے۔ پاکستان میں وہ اس وقت واحد نمایاں قومی شخصیت ہیں جو پاکستان کو جدید اسلامی جمہوری فلاحی مملکت بنانے کےلئے تمام غیرجمہوری اور غیرنظریاتی سرگرمیوں کے خلاف نبردآزما ہیں۔ پیغامات بھیجنے والوں میں جناب ایم اے شیدا ایڈووکیٹ، فاطمہ، سید محمد یعقوب ہاشمی، جناب محمد خان نقشبندی، خواجہ خورشید احمد وائیں، ڈاکٹر بریگیڈئر منظور احمد، راجہ سلطان ظہور اختر کیانی، جناب عبدالعزیز قریشی، میاں ظفیر احمد، بریگیڈئر (ر) ظفر اقبال چودھری، میاں عبدالغنی، میاں سرفراز محمود، جناب نسیم انور بیگ، ڈاکٹر محمد ریاض الحسن، جناب قادر شریف، جناب یاور حسین کیف بنارسی، جناب آدم مینار، ارباب نور محمد خان (سابق سنیٹر)، جناب عبدالحمید بھٹی ایڈووکیٹ، کرنل (ر) محمد جلات خان، جناب علی حسن شیخ، جناب محمد عمر، بریگیڈئر (ر) اقبال محمد شفیع، ایرکموڈور (ر) نسیم اللہ خان، سید مظہر علی گیلانی، مفتی محمد طفیل گوئیندی ایڈووکیٹ، بیگم مجیدہ وائیں (سابق ایم این اے)، ڈاکٹر نبی بخش بلوچ، جناب امداد الطاف حسین، بیگم حبیبہ حسن خالق، جناب محمد اقبال خان سنبل، چودھری علاﺅالدین، جناب عبدالرﺅف خان سیماب، جناب نثار علی صدیقی، میاں غلام رسول، جناب امیرباز خان، خواجہ عبدالرشید، میاں محمد صدیق، شیخ مبارک علی، بیگم سعیدہ واحد قاضی، محترمہ جمیلہ شریف حسین، حاجی عبدالکریم صدیقی، بیگم رقیہ جعفری، جناب محمد ارشد چودھری، چودھری محمد یعقوب، جسٹس (ر) آفتاب فرخ، بیگم محمودہ رزاق، شیخ الطاف احمد، سردار شجاع الدین خان، ڈاکٹر رفیق احمد، جسٹس (ر) میاں برہان الدین، ملک غلام حبیب (جنرل کونسلر)، ملک عیسٰی خان اورکزئی، جناب اقبال ریاض جرنلسٹ، جناب محمد جمال الدین عبدالوہاب فرنگی محل (جمال میاں)، ملک ڈوگر خان، جناب ڈاکٹر عبدالعزیز، حاجی محمد ایرج میاں، سید احمد سعید کرمانی، خواجہ محمد افضل، سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سید ارشاد نوحی گردیزی، چودھری غلام حسین، چودھری سردار محمد بی اے، جناب وقار احمد زبیری، آغا فراست علی، خواجہ ضیاءالدین، آغا نصیر احمد، جناب مصطفی کمال پاشا، فصیح الدین احمد زبیری انجینئر، جناب مصطفی صادق، محترمہ ثریا پروین مرزا، ڈاکٹر محمد سلیم فاروقی، جناب ریاست علی باجوہ (کینیڈا مقیم)، جناب معراج حسین خان، خان رازق نواز خان، کرنل (ر) ایم ظہورالحق، سردار امجد حمید دستی، جناب سعود احمد، رانا محمد صادق ادیب، سید ریاض حسین بخشو، لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید رفاقت، پیر گوہر شاعر امن، ملک نورحدین خان، جسٹس (ر) محمد ظہورالحق، نذیرالدین احمد شیخ، جناب عبدالرشید غازی، پروفیسر خواجہ صادق حسین، جناب محمد شیر خان (ایڈووکیٹ)، محترمہ عفت سردار محمد اقبال، بیرسٹر ثمین خان، جناب سعد راشدالخیری، جناب عبدالحمید ملک، بریگیڈئر (ر) سکندر، جسٹس (ر) چودھری اے ٹی ایم مسعود (بنگلہ دیش)، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ڈاکٹر محمد ناصر (ہلال امتیاز/ ستارہ بسالت)، ڈاکٹر محمد امین (علیگ)، چودھری محمد اقبال، ڈاکٹر غلام سرور غیاث یوسف زئی، ڈاکٹر احمد حسین قریشی، محمودالحسن ذوقی، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعیدالزمان، حاجی صوفی محمد احسن مجاہد، خان اعجاز سکندر (گروپ کیپٹن ریٹائرڈ)، چودھری محمد سرور خان، جناب جمیل احمد خان، خواجہ محمد نثار سیٹھی، محمد حفیظ یزدانی، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر طاہر حسین، ملک حامد سرفراز، کرنل (ر) محمد اکرام اللہ خان، ڈاکٹر محمد احسان خان، میاں محمد حسن، جناب رشید احمد ایڈووکیٹ، سید شیر عالم شاہ، رانا شان الٰہی، محمد ظفراللہ راٹھور، عبدالسلام بٹ ایڈووکیٹ، سالار قدرت اللہ خان، جناب یونس صابر مسیح، جسٹس (ر) محمد الیاس، راجہ تجمل حسین، محمد اسلم خان، جناب بشیر ایم اختر، جناب غلام یزدانی خان، محترمہ زاہدہ حیات، مسز تسنیم مرزا، جناب غلام محی الدین بٹ، رانا منظور حسن خان، خواجہ محمد بشیر بٹ، گروپ کیپٹن (ر) غلام سرور ملک اور جناب بشیر اے ملک، مرزا محمد اسلم، جناب عبدالرﺅف ملک اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) الطاف الٰہی ملک شامل ہیں۔