الزام تراشیوں، شازشوں کے اعتراف کے بعد بھارت پرانے ہتھکنڈوں پر اتر آیا
پاکستان کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ، پھر پاکستان کو توڑنے کی سازشوں کا اعتراف،، جب دال نہ گلی تو بھارت وہی پرانے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کردی،، پنجاب رینجرز کے جوانوں نے فوری طور پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنوں کو خاموش کرادیا ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ مودی سرکار کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھارت کی پاکستان مخالف سازشیں طول پکڑتی جارہی ہیں، پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک متعدد پاکستانی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں