سائیں کی زبان پھر لڑکھڑا گئی; کراچی میں امن و امان کے مسئلے کو صدیوں پرانا مسئلہ قرار دیدیا
سائیں چاہیں نہ چاہیں کسی نہ کسی طرح خبروں میں آ ہی جاتے ہیں ، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرنے بیٹھے تو سائیں کی زبان پھر لڑکھڑا گئی ، اس بار شاید ٹھنڈے کمرے میں نیند قائم علی شاہ پر ہاوی ہوئی ، تب ہی تو انہوں نے کراچی کی آبادی ایک بار پھر غلط بتائی، ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ شہر قائد کی آبادی بائیس کروڑ ہے، جس پر سائیں کے وفاداروں نے ان کی تصحیح کی-
سائیں نے کراچی میں امن و امان کے مسئلے کے بھی صدیوں پرانا مسئلہ بنا ڈالا، قائم علی شاہ یوں تو قدیم ہی ہیں ، شاید اسی لیے انہوں نے صدیوں پہلے ہی اس مسئلے کو کراچی میں دیکھا ہے-
وڈے سائیں کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، کبھی وہ لڑکھڑا جاتے ہیں تو کبھی بھول جاتے ہیں اور کبھی کبھی سو بھی جاتے ہیں۔