نوازشریف پہلے وزیراعظم جن سے چینی صدر نے ملاقات کی اور استقبالیہ دیا

نوازشریف پہلے وزیراعظم جن سے چینی صدر نے ملاقات کی اور استقبالیہ دیا

بیجنگ(آئی این پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جن سے چینی صدر شی جین پنگ نے نہ صرف ملاقات کی بلکہ پورے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا جو پاکستان چین دوستی کی روشن مثال اور میاں نواز شریف سے چینی حکومت کے خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ پروٹوکول کے تقاضوں کے مطابق غیر ملکی سربراہوں سے صرف وزیر اعظم ملاقاتیں کرتے ہیں، چینی صدر کبھی غیر ملکی سربراہوں سے ملاقات نہیں کرتے۔ چین کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ چینی صدر نے کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بلکہ ان کے وفد سے بھی ملاقات کی اور انہیں استقبالیہ پر بھی مدعو کیا۔ سفارتی حلقوں میں چینی صدر چینی کے اس خیر سگالی کے جذبات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، حالیہ دورہ کے دوران پاکستان سے کئے جانے والے معاہدے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مستقبل میں چین پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دے گا۔ سفارتکاروں کے مطابق چینی صدرکی میاں نواز شریف سے ملاقات خصوصی اہمیت کی حامل ہے اور سفارتی حلقوں میں اسے بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔
نوازشریف/چین