مطالبات نہ مانے تو گومل زام ڈیم کے مغوی اہلکار قتل کردینگے: طالبان کی دھمکی

مطالبات نہ مانے تو گومل زام ڈیم کے مغوی اہلکار قتل کردینگے: طالبان کی دھمکی

پشاور (آئی این پی) تحریک طالبان پاکستان نے گومل زام ڈیم کے مغوی اہلکاروں کی نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو اگلی ویڈیو میں ایک اہلکار کو گولی مار دی جائے گی جس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی، حکومت ہمارے ساتھ بات چیت کے لئے تیار نہیں۔ جمعہ کو نامعلوم مقام سے جاری کی گئی ویڈیو ایک منٹ تینتیس سیکنڈاور اردو زبان پر مشتمل ہے جس میں اغواءشدہ اہلکار نہایت افسردگی کی حالت میں پہاڑی علاقے میں ایک کچے مکان کے باہر بیٹھ کر ویڈیو ریکارڈ کرا رہا ہے۔ اہلکار جو اپنا نام شاہد علی خان ظاہر کرکے گورنر خیبرپی کے انجینئر شوکت اللہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک واپڈا چیئرمین شکیل درانی ممبر واٹر جی ایم نار تھ را شد علی بنگش کے نام لیکر اپنے اور اپنے ساتھیو ں کے رہائی کی اپیل کررہا ہے۔ یہ اہلکار جنو بی وزیرستان سے 15 اگست 2012ءکو اغواءکئے گئے تھے۔
طالبان دھمکی