نیشل پریس کلب اسلام آباد میں پنجاب اور سندھ میں تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فافن کے سی ای او شاہد فیاض نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن میں پریزائیڈنگ افسروں کی جانب سے مبصرین کو کاؤنٹنگ کے عمل میں بٹھانے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں سندھ اور پنجاب کے پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں، جن میں سات فیصد بے ضابطگیاں سندھ اور چار فیصد پنجاب میں سامنے آئیں۔ سی ای او فافن نے کہا کہ دو سو میٹر کے اندر امیدواروں کی جانب سے کیمپ لگائے گئے اور ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن تک لانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی استعمال کیا گیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سی ای او فافن نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے دس فیصد پولنگ اسٹیشنوں کے باہر سکیورٹی نظر ہی نہیں آئی، اسی طرح کراچی میں چودہ فیصد اور پنجاب میں پانچ فیصد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38