بلاول نے طاہر القادری کو کارٹون قرار دیدیا

بلاول نے طاہر القادری کو کارٹون قرار دیدیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) آصف زرداری کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے ریمارکس پر بلاول بھٹو کو غصہ آ گیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طاہر القادری کو کارٹون قرار دیدیا۔ ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا براہ مہربانی عوام ایسے منافقین اور فراڈ کو نظرانداز کردیں، یہ کارٹون نما کردار ایک دن کوئی بات کرتے ہیں اور دوسرے دن اسکے بالکل مختلف بات کرتے ہیں۔