صارفین کو پرانے بلبوں کے بدلے انرجی سیور مفت دیں گے: پیپکو حکام

لاہور (نیوز رپورٹر) پیپکو حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ صارفین کو پرانے بلب کے بدلے انرجی سیور مفت دئیے جائیں گے۔ لاہور میں پیپکو حکام اور انرجی سیور کمپنیوں کی موجودگی میں ایک کروڑ انرجی سیور کی صارفین کو مفت فراہمی کیلئے ٹینڈر کھول دئیے گئے۔ ٹینڈر کیلئے 13کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا تھا۔ 13کمپنیوں نے ابتدائی طور پر ٹینڈر جمع کرائے، ہانگ کانگ کی کمپنی نے سب سے کم 1.6فی ڈالر انرجی سیور کی بولی دی گئی۔ صارفین کو انرجی سیور فراہمی کے بعد 1100میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔