آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں نو اور مری میں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات اور ہنزہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اس کے علاوہ اسلام آباد گیارہ، کراچی اکیس، لاہور سترہ، پشاورچودہ، کوئٹہ چھ، گلگت پانچ، مظفرآباد دس، مری سات، ملتان اٹھارہ اور فیصل آباد میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔