شانگلہ کے تحصیل ناظم عالم خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے سابق مشیر سورن سنگھ کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سورن سنگھ قتل کیس کے مرکزی ملزم بلدیو کمار سمیت 6 ملزمان کو بونیر کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا. اس موقع پر شانگلہ کے تحصیل ناظم عالم خان اور بہروز خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر کے قتل کا اعتراف کیا جبکہ دیگر 4 ملزمان نے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ سورن سنگھ کو گزشتہ ماہ بونیر میں ان کے گھر کے پاس گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا.سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما بلدیو کمار اور تحصیل ناظم سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38