لاہورمیں ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدرمملکت کا کہنا تھا کہ یہ میلا بہار کی آمد کا نہیں بلکہ ملک کی خوشحالی اورترقی کا اعلان ہے،قوم نے طویل عرصے کے بعد خزاں سے بہار میں قدم رکھا ہے ،وہ سیاستدانوں کی طرح نہیں جوجھوٹے خواب دکھائیں،ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہےجو دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ چین اور ورلڈ بینک کے ساتھ مل کرتوانائی کے پندرہ منصوبوں پرکام جاری ہے جس سے آئندہ تین برسوں میں لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہوجائےگا،توانائی بحران ختم ہوتے ہی صنعتی انقلاب آئے گا،صدرمملکت کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈیموں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے کسان خوشحال ہوگا،، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سےمتعلق صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اس منصوبےسے پورے خطے کی حالت بدل جائے گی،منصوبے پرصوبوں کے خدشات بھی دور کریں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38