اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بڑاانوکھاالیکشن دیکھ رہاہوں،حکومت نےسینیٹ انتخابات کومتنازعہ بنا دیا ہے،رات کوفاٹا کیلئے آرڈرجاری کرناافسوس ناک ہے،اس سے الیکشن کی شفافیت پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے-
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے امیدواروں پرمکمل اختیارہوناچاہیئے،الیکشن شیڈول جاری کرنے سے پہلے صدارتی آرڈینینس کولاناچاہیئے تھا جبکہ اس سلسلے میں اپوزیشن سےبھی مشاورت نہیں کی گئی،حکومت نے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرکے دکھادی، جو چیز اپنے مفاد میں لگی اس پر آرڈیننس لے آئے،انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اس آرڈیننس کانوٹس لیں ،اسے غیرقانونی تسلیم کیا جائے گا،، الیکشن شیڈول آنے کے بعد قانون تبدیل نہیں ہو سکتا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38