کوئٹہ دھاکے سے گونج اٹھا، شہر کے گنجان آٓباد علاقے میزان چوک لیاقت بازار میں اس وقت دھماکا ہوا جب افطار سے قبل لوگ خریداری میں مصروف تھے-
دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی، سکیورٹی فورسز کے دستے جائے حادثہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،سکیورٹی اہلکاروں نے عوام کو منشتر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی-
دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور بیس زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں، سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق بم ایک بیگ میں رکھا گیا تھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-
ادھر پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین مزدور ہلاک ہو گئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024