سویٹ ہوم میں غیر معیاری کھانا کھانے سے دو سو سے زائد بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ اس موقع پر پیٹرن ان چیف سویٹ ہومز پاکستان زمرد خان کا کہنا تھا تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاہم اس معاملے کی تحقیقات کریں گے،انہوں نے کہا کہ ناشتا کرنے کے بعد بچوں کی طبعیت اچانک خراب ہوئی ۔زمرد خان کا کہناتھا فوڈ پوائزنگ ہونا کوئی بڑی بات نہیں-اس موقع پر ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ نے کہا بچوں کو جلد ہی ہسپتال سے فارغ کر دیا جائےگا-
پمز کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ نے کہا بچوں کی پانی کی کمی کی وجہ سے حالت خراب ہوئی۔جنہیں شام یا پیر کی صبح تک فارغ کر دیا جائے گا-