ڈی جی پلاننگ سی ڈی اے سردار سندھو کی تقرری کالعدم قرار دیدی گئی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی پلاننگ سی ڈی اے سرور سندھو کی تقرری کالعدم قرار دیدی ہے۔ عدالت نے سی ڈی اے کو ایک ماہ میں نیا ڈی جی تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرور سندھو سے ڈائریکٹر ہاﺅسنگ سی ڈی اے کا اضافی چارج بھی واپس لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سرور سندھو اپنی اہلیت ثابت کرنے میں ناکام رہے۔
تقرری کالعدم