ایئر مارشل اطہرحسین بخاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

ایئر مارشل اطہرحسین بخاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

لاہور (خبر نگار) حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ائیر مارشل سید اطہر حسین بخاری کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا ائیر مارشل اطہر حسین بخاری نے پاکستان ائیر فورس میں اکتوبر 1978 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فائٹر ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن سے نیشنل سکیورٹی سٹریٹیجی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے وار سٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایران سے ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کورس بھی کیا۔ انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
سربراہ مقرر