میانوالی میں گزشتہ روز پولیس کی شیلنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے خلاف شہرمیں مکمل شٹرڈاؤن اور ہڑتال ۔

میانوالی میں گزشتہ روز پولیس کی شیلنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے خلاف شہرمیں مکمل شٹرڈاؤن اور ہڑتال ۔

میانوالی میں لوڈشیڈنگ کےخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کی شیلنگ سے دوافراد کی ہلاکت کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ انجمن تاجراں کی کال پر شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہے،کاروباری اور تجارتی مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ دوسری جانب تحریک تحفظ حقوق میانوالی نےدوپہر بارہ بجے چشمہ پاور پلانٹ کی طرف دوبارہ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ شہر میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ جاری ہے۔ ادھرپولیس کی شیلنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔