عوامی احتجاج پرحکومت نے میانوالی کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیا انتظامیہ سے کامیاب مذکرات پر انجمن تاجران نے بھی ہڑتال ختم کردی

عوامی احتجاج پرحکومت نے میانوالی کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیا  انتظامیہ سے کامیاب مذکرات پر انجمن تاجران نے بھی ہڑتال ختم کردی

میانوالی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاج رنگ لے آیا اور پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے میانوالی کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیا ہے۔ صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہر کے حالات بروقت کنٹرول نہ کرنے پر ڈی سی او اور ڈی پی او میانوالی کے فوری تبادلے کی سفارش کی ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات پر انجمن تاجران نے بھی ہڑتال کی کال واپس لےلی ہے جس کے بعد کاروباری مراکز اور دکانیں کھل گئی ہیں۔میانوالی میں گزشتہ روز لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کی شیلنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد دوسرے روز بھی عوام نے احتجاج کیا۔ مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤکے دوران سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔