شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، دو اہلکار جاں بحق اوردس زخمی ۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، دو اہلکار جاں بحق اوردس زخمی ۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب دتہ خیل روڈ پر سکیورٹی فورسز کا قافلہ جارہا تھا کہ گاڑی پر نامعلوم افراد نے بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔