سکھرکی سینٹرل جیل وَن میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران سولہ پولیس اہلکاروں کویرغمال بنا لیا

سکھرکی سینٹرل جیل وَن میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران سولہ پولیس اہلکاروں کویرغمال بنا لیا

سکھرمیں سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ قاضی نذیرکے مطابق قیدیوں نے دیوارتوڑکرفرارہونے کی کوشش کی جسے ڈیوٹی پرمامورپولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔ جس کے بعد قیدیوں اورپولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا، پولیس نے قیدیوں کو منتشرکرنے کے لیے آنسوگیس کے شیل پھینکے اور ہوائی فائرنگ کی جس پرقیدیوں اورپولیس کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی اورقیدیوں نے جیل کی چھتوں پرتعینات سولہ پولیس اہلکاروں کویرغمال بنا لیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق صورتحال پرقابو پانے کے لیے پولیس اوررینجرزکی بھارتی نفری طلب کرلی گئی ہے۔