کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر  شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اوردو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر  شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اوردو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کی بنک کالونی میں مسلح افراد نے ایس ایچ او تھانہ قائد آباد کی گاڑی کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ گھرسے تھانے کےلیے جا رہے تھے ۔ اس فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیرجاں بحق جبکہ گاڑی میں موجود دو پولیس اہلکارزخمی ہوگئے ۔ زخمی اہلکاروں شبیراوررمضان کو پہلے سول ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں سے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔