چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سترہ رکنی بینچ آج اٹھارہویں ترمیم اوراین آر اوپر نظر ثانی کی اپیلوں کی سماعت کرے گا ۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سترہ رکنی بینچ آج اٹھارہویں ترمیم اوراین آر اوپر نظر ثانی کی اپیلوں کی سماعت کرے گا ۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سترہ رکنی بینچ آج اٹھارہویں ترمیم اوراین آر اوپر نظر ثانی کی اپیلوں کی سماعت کرے گا، سکیورٹی کے پیش نظرعدالت میں داخلے کیلئے خصوصی پاس جاری کیے جائیں گے ۔ عدالت عظمیٰ میں آج اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر بیس سے زائد درخواستوں کی سماعت دوبارہ شروع ہو گی۔ سندھ ہائی کورٹ بارکی جانب سے دائرایک آئینی درخواست کی پیروی سینئر ایڈووکیٹ حامد خان کریں گے جبکہ این آراو پر وفاق کی طرف سے دائرنظر ثانی کی اپیل کی پیروی کمال اظفر کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے داخلی راستوں پر نگرانی کے لئے خصوصی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔ عدالت میں داخلے کے لئے متعلقہ افراد ،وکلاء اور صحافیوں کوخصوصی کارڈ جاری ہوں گے اوراندر جانے والے تمام افراد کی تلاشی یقینی بنائی جائے گی۔