لوئردیرکے علاقے تیمر گرہ میں دو دھماکوں کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد زخمی ہو گئے۔

لوئردیرکے علاقے تیمر گرہ میں دو دھماکوں کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد زخمی ہو گئے۔

 تیمرگرہ میں چھاؤنی کے قریب دو دھماکے ہوئے اور بعد میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکوں کے باعث بجلی اور ٹیلی فون کا نظام معطل ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکا نصب شدہ بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ دوسرا خودکش دھماکا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکاروں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ۔سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پرعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔امدادی ٹیموں کے کارکنوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا ۔