اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

 اورکزئی ایجنسی کے علاقے جبہ میں سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مختلف مقامات پر شیلنگ کرکے دس شدت پسندوں کوہلاک اورچارکو زخمی کردیا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیلنگ کا سلسلہ رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہا۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔