سعودی ایئر لائنز کی 2 پروازیں 700 عمرہ زائرین کو لے کر پاکستان پہنچ گئیں, خصوصی آپریشن آٹھ فروری تک جاری رہے گا،ترجمان پی آئی اے
سعودی ایئر لائنز کی دو پروازیں سات سو عمرہ زائرین کو لے کر کراچی اور اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔دونوں پروازیں واپسی پر بھی سات سو عمرہ زائرین کو لے کر سعودی عرب جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے خصوصی آپریشن آٹھ فروری تک جاری رہے گا-