وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اس کے بعض حصص فروخت کررہی ہے جوقوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ حکومت نجکاری کے عمل کوروکنے کے سلسلے میں کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ وہ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کو ہر مہینے اربوں روپے مالیت کا امدادی پیکیج دیا جارہا ہے اور پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سے عام لوگ متاثر ہورہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024