باجوڑ ایجنسی میں بارود سے بھرا ٹرک پکڑا گیا ٹرک میں بارود سے بھری 100 بوریاں موجود تھیں تاہم ملزم ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی محمد علی خان کے مطابق بارود سے بھرے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے باجوڑ لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع لوئر دیر سے باجوڑ میں بارود کی سو بوریاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی بارود کو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا باجوڑ لیویز کے اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی کہ ٹرک میں بارود ہے ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹرک کو قبضہ میں لے لیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38