پنجاب اسمبلی کے 5 آزاد ارکان کا الگ نشستوں کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ، یہ مسلم لیگ (ن) کا حصہ نہیں رہے: ترجمان

پنجاب اسمبلی کے 5 آزاد ارکان کا الگ نشستوں کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ، یہ مسلم لیگ (ن) کا حصہ نہیں رہے: ترجمان

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے آزاد ممبران اسمبلی سردار نصراللہ دریشک، سردار علی رضا دریشک، نجیب اللہ خان نیازی، احسن ریاض متیانہ، عبدالرزاق خان اور علی سلمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ الگ نشستوں کیلئے درخواست دے رہے ہیں۔ آزاد حیثیت میں منتخب ہونے کے بعد ان ممبران اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے محمد شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ دیا تھا تاہم اپوزیشن بنچوں پر بیٹھتے رہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک حالیہ اجلاس میں ان آزاد ممبران نے گروپ کی شکل میں پنجاب اسمبلی میں نشستیں حاصل کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تاحال اس سلسلے میں درخواست نہیں دی گی ہے۔ سردار نصراللہ دریشک اور سردار علی رضا دریشک راجن پور، علی سلمان شیخوپوہ ننکانہ، عبدالرزاق خان خانیوال اور نجیب الزمان نیازی بھکر سے منتخب ممبران پنجاب اسمبلی ہیں۔ قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ ان ارکان نے الگ بنچوں کیلئے سپیکر کو درخواست دیدی ہے اور سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے ان سے پارلیمانی لیڈر کا نام بھی طلب کر لیا گیا ہے اور پھر حکومتی ترجمان نے اس بات کی تردید کی کہ ان ارکان کا تعلق حکومت سے ہے بلکہ یہ کبھی بھی مسلم لیگ کا حصہ نہیں رہے اور نہ انہیں شمولیت کی دعوت دی گئی۔