جے یو آئی کا مذاکرات میں شامل نہ ہونا افسوسناک ہے، مفتی کفایت اللہ بیان افسوسناک ہے، کارکن پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں، ترجمان جمعیت علماء

جے یو آئی کا مذاکرات میں شامل نہ  ہونا افسوسناک ہے، مفتی کفایت اللہ بیان افسوسناک ہے، کارکن پارٹی  فیصلوں کے پابند ہیں، ترجمان جمعیت علماء

پشاور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے اتحادی ہونے کے باوجود جے یو آئی (ف) کا مذاکرات میں شامل نہ ہونا افسوسناک ہے۔ مذاکرات میں کردار ادا کرنے کیلئے تیاری کی ہوئی تھی۔ طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں میری جدوجہد شامل تھی، خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمن ذاتی حیثیت سے مذاکرات میں شمولیت کی اجازت دیں۔ پارٹی ڈسپلن کے تحت امیر کی اطاعت کا پابند ہوں۔ دوسری جانب ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے مذاکرات سے الگ ہونے کا فیصلہ اجتماعی طور پر کیا۔ مفتی کفایت اللہ کے بیان پر افسوس ہوا۔ کارکن پارٹی کے فیصلوں کے پابند ہیں۔ مفتی کفایت اللہ کے معاملے سے جے یو آئی (ف) کا کوئی تعلق نہیں۔