ہاﺅسنگ وتعمیرات کے وفاقی وزیررحمت اللہ کاکڑ نے وزارت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کومکان الاٹ کرنے کی تردید کردی

ہاﺅسنگ وتعمیرات کے وفاقی وزیررحمت اللہ کاکڑ نے وزارت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کومکان الاٹ کرنے کی تردید کردی

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمت اللہ کاکڑ نے کہا کہ ان کی وزارت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو گھرالاٹ کرنے کے بارے میں وکی لیکس کے انکشاف میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیراعظم سواتی کوگھرالاٹ کیا گیا جس کا ماہانہ کرایہ باقاعدگی سے وصول کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے امریکہ سے وزارت اعظمیٰ کے لئے کوئی مدد طلب نہیں کی، انہیں وزارت عظمیٰ کی خواہش ہوتی تو گزشتہ دورمیں کرتے جب متحدہ مجلس عمل کے پاس ساٹھ نشستیں تھیں۔ انہوں واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام آرجی ایس ٹی بل کی مخالفت جاری رکھے گی sot