قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے معروف اداکارجمیل فخری کے بیٹے علی ایازفخری کی گمشدگی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے معروف اداکارجمیل فخری کے بیٹے علی ایازفخری  کی گمشدگی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

لاہورمیں اداکارجمیل فخری کی رہائشگاہ پران سے اظہارہمدردی کے بعد چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاکستانیوں کی دیارغیرمیں کوئی نہیں سنتا تاہم کوئی امریکی پاکستان میں پکڑاجائے تواسے چھڑانے کے لئے امریکی حکام کا تانتا بندھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دفترخارجہ کے اہلکارامریکیوں کے فون اپنی سیٹوں سے کھڑے ہوکرسنتے ہیں۔ ہدی شجاعت کا کہنا تھا کہ ناموس سالت کے قانون میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں تاہم اس کے غلط استعمال کو روکنا چاہیے۔ اس موقع پرجمیل فخری کا کہنا تھا کہ امریکہ میں پاکستانی سفیرحسین حقانی نے ان کا فون تک نہیں سنا تھا تاہم میڈیا میں مسئلہ آنے کے بعد انہوں نے فون کیا اوردو دن میں ایف بی آئی سے بات کرکے مکمل رپورٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔