عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے توہین رسالت کے قانون میں ممکنہ ترامیم کے خلاف ملک گیرتحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے توہین رسالت کے قانون میں ممکنہ ترامیم کے خلاف ملک گیرتحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں ختم نبوت کے دفترمیں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی اعظم مولانا مفتی رفیع عثمانی، ڈاکٹرعبدالرزاق سکندراوردیگرعلمائے کرام نے کہا کہ حکومت قانون تحفظ ناموس رسالت میں ترامیم کا ارادہ ملتوی کردے۔ توہین رسالت کی مجرمہ کی سزامعاف کرکے اسے بیرون ملک بھیجا گیا تو عوام اسلام آباد کا رخ کرلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس میں تمام سیاسی اوردینی جماعتوں کے ساتھ وکلاء اورسول سوسائٹی کو بھی دعوت دی جائے گی تاکہ حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد ک لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔ پریس کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا اسعد تھانوی اورمفتی نعیم بھی موجود تھے۔