سوات میں باراتیوں کی کوچ کھائی میں گرنے سے چودہ افراد جاں بحق اوراٹھارہ زخمی ہوگئے

سوات میں باراتیوں کی کوچ کھائی میں گرنے سے چودہ افراد جاں بحق اوراٹھارہ زخمی ہوگئے

سوات سے مینگورہ جانے والی کوچ کو حادثہ مالم جبہ کے مقام پراس وقت پیش آیا جب کوچ ایک گہری کھائی میں گرگئی۔ حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں کوچ مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔