راولپنڈی میں کھیل کود نے دوخاندانوں کے قیمتی چراغ اس وقت گل کردیئے جب ایک کارریس کے دوران بے قابو ہوکرتماشائیوں پرچڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی میں کھیل کود نے دوخاندانوں کے قیمتی چراغ اس وقت گل کردیئے جب ایک کارریس کے دوران بے قابو ہوکرتماشائیوں پرچڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی میں ہونے والی ریس کے دوران حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار ریس کے آخری مرحلے میں ایک ڈرائیورماجد نعیم کی توجہ بٹ گئی اوراس کی کارنے ریس دیکھنے کے لئے آئے ہوئے تماشائیوں کو کچل دیا، حادثے میں بابرعلی خان، اس کا بیٹا اسنفند یا، سہیل خان، اس کا بیٹا دانیا سہیل اورمحسن جاوید موقع پردم توڑگئے جبکہ بابرعلی کی بیٹی جمانہ اور ایک تماشائی حمزہ کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ کے دوران کارڈرائیور ماجد نعیم محفوظ رہا۔ معلوم ہوا ہے کہ ریس کیلئے مقامی ڈی سی او سے باضابطہ اجازت لی گئی تھی جبکہ ڈی ایس پی سول لائن ملک طارق محبوب کے مطابق ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔