امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان سے دوستانہ تعلقات ہیں وکی لیکس کی رپورٹس اس دوستی پر اثرانداز نہیں ہوسکتیں۔

امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان سے دوستانہ تعلقات ہیں وکی لیکس کی رپورٹس اس دوستی پر اثرانداز نہیں ہوسکتیں۔

امریکی سفیر نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ناشتہ کیا اور پاکستان کے روایتی کھانوں کی تعریف کی۔ ناشتے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات اعتماد کے رشتے پر قائم ہیں، وکی لیکس کے انکشافات سے متاثر نہیں ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔ امریکی اور پاکستانی قیادت کے درمیان ہر معاملے میں ہم آہنگی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک تمام معاملات کو ایک ساتھ لے کر چلیں گے۔
ناشتےکے بعد امریکی سفیر کیمرون منٹر نے لاہور کی معروف مارکیٹ میں مقامی کمپیوٹر سٹور کا افتتاح کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں بہترین تجارتی تعلقات کی بھی امید
ظاہر کی۔ امریکی سفیر کیمرن منٹر کی اہلیہ اور امریکی قونصلیٹ کارمیلا کانرائے بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔