پاکستان ‘ چین اکنامک کوریڈور گولوکار شغر ریلوے ٹریک منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا

پاکستان ‘ چین اکنامک کوریڈور گولوکار شغر ریلوے ٹریک منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) منصوبہ بندی کمشن نے پاکستان چین اکنامک کو ریڈور کی تشکیل کیلئے گوادر کاشغر ریلوے ٹریک منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر گوادر کو چین سے ملانے کے لئے لاڑکانہ سے گوادر اور ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلہ جام سے گوادر دو مختلف روٹس کی نشاندہی کرکے ریلوے لائن بچھانے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ وزارت منصوبہ بندی کے باوثوق ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان اور چین کے درمیان گوادر تا کاشغر ریلوے ٹریک کے حوالے سے ٹریک بچھانے کے لئے راستوں کی نشاندہی کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیاری کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا ہے۔ خصوصی سیل کو ریلوے کی جانب سے حویلیاں سے خنجراب تک پری فزیبلٹی رپورٹس کا جائزہ لینے کے علاوہ گوادر اور مستونگ کو ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈیرہ اسماعیل خان سے کوٹلہ جام ریلوے ٹریکس کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ فزیبلٹی رپورٹ وفاقی کابینہ اور پلاننگ کمشن میں منظوری کے پیش کی جائے گی۔
ریلوے منصوبے