نجی شعبہ میں پانی سے 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 6 منصوبوں پر کام شروع

نجی شعبہ میں پانی سے 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 6 منصوبوں پر کام شروع

لاہور (نیوز رپورٹر) نجی پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ نے پانی سے 1100میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے نجی شعبہ کے 6مزید پاور پراجیکٹس کی 2018ءتک تکمیل کیلئے کام شروع کردیا ، 3162 میگا واٹ کے پن بجلی منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی‘ 1106 میگا واٹ کے پن بجلی منصوبوں کی سٹڈی پر کام تیزی سے جاری ہے، ملک میں 60 ہزار میگا واٹ بجلی پانی سے پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔ اتوار کو نجی پاور اینڈ انفرسٹرکچر بورڈ کے ذرائع کے مطابق 2018ءتک مزید چھ آئی پی پیز کی تعمیر مکمل ہوجائے گی اور بجلی کی پیدوار شروع کردیں گے جبکہ ان سے کل 1100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ سٹیشن میں شامل ہوگی۔ مذکورہ نجی پاور منصوبوں میں 404 میگا واٹ کا روچ ٹو پاور منصوبہ شامل ہے جو کہ رواں سال کے آخر میں پیداوار شروع کردے گا۔ 163 میگا واٹ کا گارینج 2016ءمیں آزاد کشمیر میں 147 میگا واٹ کا پن بجلی منصوبہ 2017 میں جبکہ 130 میگا واٹ کا سہرا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (آزاد کشمیر) دسمبر 2018ءمیں مکمل ہوگا۔
بجلی پراجیکٹس