صدارتی مدت پوری ہونے پر زرداری بلاول ہا¶س لاہور منتقل ہو جائینگے

صدارتی مدت پوری ہونے پر زرداری بلاول ہا¶س لاہور منتقل ہو جائینگے

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد صدر آصف علی زرداری بلاول ہا¶س لاہور چلے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور بلاول ہا¶س میں تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران پارٹی کی تنظیم نو کریں گے اور 27دسمبر سے قبل ہی پارٹی کی تنظیم نو مکمل کر لی جائیگی۔ 27دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کی طاقت کا مظاہرہ کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی تنظیم نو کے دوران کسی ایسے شخص کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جائیگا جس نے عام انتخابات میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی تنظیم نو کے دوران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل بھی نئی تشکیل کی جائیگی۔
زرداری/لاہور منتقل