بھارت نے سستی سبزیاں بھیج کر پاکستانی معیشت تباہ کرنے کام شروع کردیا

لاہور (خبرنگار) بھارت نے اپنی سبزیاں سستے داموں پاکستان کو بھیج کر پاکستان کی زرعی معیشت کو تباہ کرنے کا کام شروع کر دیا۔ پانی روک کر پاکستان کو ریگستان بنانے کے منصوبے کے بعد پاکستانی کسانوں کو سستی سبزیاں بھیج کر مالی طور پر تباہ کرنے کا ایک اور نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پاکستان حکومت نے آلو‘ پیاز کی بھارت سے درآمد روکنے کیلئے ان پر ڈیوٹی عائد کر دی تھی جس کے بعد ایک سال یہ تجارت بند رہی اب بھارت سے آنیوالی پیاز پر درآمد کنندگان 9 روپے ڈیوٹی ادا کر رہے ہیں مگر بھارت سے پیاز کی تجارت جو گزشتہ ہفتے شروع ہوئی تھی 15 ٹرک روزانہ سے بڑھ کر اب 40 ٹرک روزانہ پر آ چکی ہے۔ مگر بھارت سے پیاز کی درآمد بڑھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اشیا کی قیمتیں بڑھانے اور زیادہ منافع کمانے والے مافیا نے پیاز کی قیمت دوگنا کرکے 40 روپے کلو تک پہنچا دی ہے گزشتہ روز پیاز 40روپے جبکہ پوش علاقوں میں 50 روپے کلو فروخت ہوتی رہی۔