امریکہ نے پشاورمیں اپنے قونصلیٹ کے قریب بم دھماکوں اور تیمر گرہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی.

امریکہ نے پشاورمیں اپنے قونصلیٹ کے قریب بم دھماکوں اور تیمر گرہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی.

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ پشاورمیں ہونے والے بم دھماکوں اورتیمرگرہ میں دہشت گردی کی واردات میں ایک ہی قسم کے دہشت گرد ملوث ہیں۔ امریکی سفارت خانے کے بیان کے مطابق پشاور میں دہشت گردوں کے حملوں میں امریکی قونصلیٹ میں دو پاکستانی محافظ جاں بحق ہوئے ہیں۔ بم دھماکوں کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قونصلیٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیے۔ بیان میں تیمر گرہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہاربھی کیاگیا۔