سندھ ہائی کورٹ میں سجادعلی شاہ کی عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کیخلاف ان کی اہلیہ ڈاکٹر زریں حسین نے درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے جس قانون کے تحت ڈاکٹر عاصم کو نظربند کیا گیا ہے،وہ غیر آئینی ہے، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور رینجرز کو پندرہ ستمبر کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ، درخواست بیرسٹرعابد زبیری اور منیر خان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی- سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ڈاکٹرعاصم کی نجی اسپتال میں داخل کرانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024