سمن آباد میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ دھاندلی کی بات کرتے ہیں مگر انہوں نے ابتک کون سے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے ، ہم عمران خان کو یو سی اور وارڈ کی سطح تک لے آئیں ہیں-جب پارٹی کا سربراہ وارڈ کی سطح پر آجائے تو گڑبڑ ہے، نوجوان دھرنا سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور اب اس سے نفرت کرتے ہیں ، شکست کو دیکھ کر عمران خان کی ٹانگیں خوف سے کانپ رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ گیارہ اکتوبر کو عوام کا فیصلہ تاریخی ہو گا - پیسوں سے الیکشن نہیں جیتے جاتے اگر ایسا ہوتا تو علیم خان کبھی الیکشن نہ ہارتے اور میں کبھی بھی منتخب نہ ہوتا،شیر اپنا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے، عوام ہمیشہ کی طرح ن لیگ کو ہی منتخب کرینگے-
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38