دہشت گردی کے واقعات کے بعد بھی طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں: سرتاج عزیز

دہشت گردی کے واقعات کے بعد بھی طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں: سرتاج عزیز

اسلام آباد (اے ایف پی + اے پی اے) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اب بھی طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ مذاکرات کو ایک موقع ملنا چاہئے۔ دہشت گردی کے واقعات کے باوجود مذاکرات ہونے چاہئیں کیونکہ طالبان کے کئی گروپ ہیں اور ان میں سے متعدد نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں کچھ عناصر مذاکرات کے خلاف ہیں مگر مذاکرات کا مقصد دہشت گردی کے واقعات کا خاتمہ ہے۔ دہشت گرد پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں اور طالبان کو سرحد پار سے مدد مل رہی ہے جس کے واضح اشارے ملے ہیں۔