تین ماہ صرف ایس ایم ایس پر گزارہ کر لیں: بلاول

تین ماہ صرف ایس ایم ایس پر گزارہ کر لیں: بلاول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے ہم وطنوں کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کی وکالت کی۔ بلاول نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 3 ماہ ایس ایم ایس پر گزارہ کریں۔ وائبر، سکائٹ، واٹس اپ اور دیگر نیٹ ورک پر پابندی کے فیصلے پر معذرت خواہ ہیں۔ پابندی اس لئے لگائی جا رہی ہے کہ حکومت دہشت گردوں کو پکڑ سکے۔