KPKمیں23 مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے سات کروڑ بائیس لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپوائی شروع کر دی
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق صوبہ خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات تیس مئی کو ہوں گے جس کے لیے سات لاکھ بائیس ہزار بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرنٹنگ کارپوریشن نے شروع کر دی ہے۔ صوبے میں ایک کروڑ اکتیس لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایک ووٹر سات ووٹ ڈال سکے گا۔ ووٹرز اپنا ایک ایک ووٹ ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور پانچ ووٹ ویلج کونسل کے لیے کاسٹ کر سکیں گے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے گیارہ ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں۔ پولنگ کا عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر فوج کی نگرانی میں انتخابات کا انعقاد کرایا جائے گا جس کے لیے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے