سعودی حکومت کا بدھ سے دوبارہ پاکستانی زائرین کیلئے عمرہ ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت کا بدھ سے دوبارہ پاکستانی زائرین کیلئے عمرہ ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (آن لائن) سعودی حکومت ایک ماہ کی بندش کے بعد 6 مئی سے دوبارہ پاکستانی زائرین کے لئے عمرہ کے ویزے کا اجراءشروع کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں اہم کردار امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی نے ادا کیا ہے۔یاد رہے سعودی حکومت نے حالیہ حالات کے پیش نظر تقریباً ایک ماہ سے پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے ویزا کی پابندی عائد کر رکھی تھی جس کی وجہ سے لاکھوں پاکستانی زائرین پریشانی میں مبتلا تھے اب وزارت مذہبی امور اور دیگر جید علمائے کرام نے امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی کے دورہ پاکستان کے موقع پر عمرہ ویزا جاری کرنے کا مطالبہ کیا چنانچہ امام کعبہ نے اس سلسلہ میں سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پاکستان میں متعین سعودی سفارتکاروں سے بھی بات چیت کی چنانچہ امام کعبہ کی مداخلت سے سعودی حکومت نے اپنے سفارتخانے کو ہدایت کر دی ہے کہ جن زائرین نے عمرہ کا ویزا حاصل کرنے کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں انہیں ویزے جاری کر دیئے جائیں چنانچہ سعودی سفارتخانہ 6 مئی کو ویزوں کا اجراءشروع کر دے گا۔
عمرہ ویزے