دنیا بھر میں فائرفائٹرز ڈے آج منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں  فائرفائٹرز ڈے آج منایا جارہا ہے

عالمی طور پرفائرفائٹرز ڈے منانے کا مقصد آگ بجھانے والے افراد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے،، فائر فائٹرزموت کا خوف کئے بغیر دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لئے آگ میں کود جاتے ہیں۔ دن ہو یا رات آگ لگنے کی صورت میں متاثرین کی مدد کیلئے نکل کھڑے ہوتے ہیں لیکن دوسروں کی مدد کرتے کرتے ان میں چند خود موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا پھر بری طرح جھلس جاتے ہیں یہ دن ہر سال4مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کی ابتدا2دسمبر1998کو آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے شروع ہوئی ہ جب فائر فائٹرز نے جنگل کی آگ کو بجھانے کے لیے اپنی زندگیوں کی بھی پروا نہیں کی اور 5فائرفائٹرز آگ کی لپیٹ میں آ کر چند ہی لمحوں میں راکھ بن گئے،اگرچہ اس سے پہلے کچھ مغربی ممالک میں یہ دن پہلے بھی منایا جاتا تھا۔ جبکہ 1999سے یہ دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے

 پاکستان میں فائرفائٹرز کو ضرورت کے مطابق سازوسامان بھی دستیاب نہیں

ملک بھر میں ہرسال  آگ بجھانے کے واقعات میں  درجنوں فائرفائٹرز زخمی یا جاں بحق ہوجاتے ہیں ،راولپنڈی کے گکھڑ پلازہ میں آتشزدگی کےد وران    آگ بجھاتے ہوئے 13فائرفائٹز نے جام شہادت نوش کیا۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائر بریگیڈ کے صرف بیس اسٹیشن ہیں،جوکہ مسلسل پھیلتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہے،جبکہ پورے شہر کیلئے صرف ایک اسٹارکل اور 2باﺅزرگاڑیاں ہیں۔اسنارکل صرف10 منزلوں تک آگ بجھانے کا کام کر سکتی ہے، اسلام آباد اور لاہور میں صورتحال قدرے بہتر ہے، سی ڈی اے نے اسلام آباد میں فائربریگیڈ کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے، تاہم اب بھی ضرورت کے مطابق سازوسامان فائرفائٹرز کو دستیاب نہیں، جسکی وجہ سے انکی زندگیاں ہمیشہ خطرے کی زد میں رہتی ہیں، اسی طرح پنجاب میں ریسکیو1122کے قیام کے بعد فائرفائٹنگ کے شعبے پر توجہ دی گئی، تاہم امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث ہرسال کئی فائرفائٹرز آگ بجھانے کے دوران جاں بحق ہوجاتے ہیںپشاور میں آئے روز دھماکوں سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کے عملے کو خصوصی کیمیکل بھی میسر نہیں اور وہ پانی کی مدد سے جائے حادثہ پر آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان میں فائر فائٹرز کی تربیت کا بھی  کوئی مناسب انتظام نہیں،اورجوآلات ان کودستیاب  ہیں ان کا درست استعمال نہیں سکھایا جاتا جس سے فائرفائٹز کونقصان پہنچتا ہے