حکومت برطانیہ سے الطاف حسین کیخلاف کارروائی کیلئے رابطہ کرے:محمود الرشید

حکومت برطانیہ سے الطاف حسین کیخلاف کارروائی کیلئے رابطہ کرے:محمود الرشید

پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ الطاف حسین جو منہ میں آئے بول دیتےہیں،انکا کہنا تھاکہ مسلح افوج کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پرملک کے بیس کروڑ عوام غم وغصے کا شکارہیں،محمود الرشید کا کہنا تھاکہ  اس مسئلے پروزیراعظم نوازشریف کا نرم موقف مایوس کن ہے،حکومت برطانیہ سے الطاف حسین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرے ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کیخلاف  قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرائیں گے،ایوان میں پتا چل جائے گا کہ نون لیگ ہمارا ساتھ دیتی ہے کہ نہیں