باکردار اور اہل لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پرسامنے لایاجائے: نوازشریف

باکردار اور اہل لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پرسامنے لایاجائے: نوازشریف

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے صدرنواز شریف نے پارٹی کی تنظیم کی ہدایات جاری کی ہیں،، تنظیم سازی مہم بلدیاتی انتخابات اور دوہزاراٹھارہ میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لئے پارٹی کو مزید فعال بنانے کے عمل کا حصہ ہے،، نوازشریف نے پارٹی قیادت کو ہدایات جاری کی ہیں، ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے جو حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کو نچلی سطح تک پہنچانے میں معاونت کریں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ ایماندار، محبت وطن اور مخلص قیادت کو پارٹی عہدوں کی کمان سونپی جائے