این اے ایک سو پچیس کے فیصلے کے بعد تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا: ریحام خان

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
این اے ایک سو پچیس کے فیصلے کے بعد تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا:  ریحام خان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کپتان کی اہلیہ ریحام خان نے حلقہ این اے ایک سو پچیس میں دوبارہ انتخابات کے حکم کو تحریک انصاف کی کامیابی قرار دیا ، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ فیصلے نے ثابت کر دیا ، دیر ہے اندھیر نہیں، تبدیلی کو اب کوئی نہیں روک سکتا، گاڑی پٹڑی سے اتر گئی ہے، شاہ محمود قریشی ٹھیک کہتے ہیں فیصلہ انصاف کا آغاز ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک شخص ناانصافیوں کے خلاف محض اس لیے کھڑا ہوا کہ نوجوان نسل کو سیاست کا موقع دیا جائے، خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس کے بعد وہ جملہ یاد آ رہا ہے جو ن لیگ کے ایک سیالکوٹی ایم این اے نے پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں کہا تھا ، ریحام خان کا کہنا تھا کہ سینئر تجزیہ کار اب دھرنے کو کیا قرار دینگے، کہانی کا نیتجہ یہی ہے کہ اگر اصولوں کیساتھ کھڑا رہا جائے تو محنت کا پھل ضرور ملتا ہے-